حلقہ بندیاں درست ہونے سے قبل انتخابات ٹھیک نہیں ہونگے، ایم کیو ایم

233
constituencies are correct

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے راہنما اور سابق وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں میں سراسر زیادتی کی گئی ہے جب تک کراچی اورحیدر آباد کی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہونگی تو انتخابات ٹھیک نہیں ہونگے۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ملیر اور کورنگی کے حلقوں کی آبادی کے تناسب میں واضح فرق ہے، سپریم کورٹ نے واضح کہا ہے کہ حلقہ بندیاں کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے سندھ حکومت کا نہیں، ہمارا کیس سپریم کورٹ میں ہے سپریم کورٹ سے پرامید ہیںمقامی لوگوں کو نمائندگی ملنی چاہیے ۔  وہ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے دیگر ساتھیوں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق اور ایم کیو ایم کے کنوینر وسیم اختر کے ہمراہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کررہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والی حلقہ بندیوں میں سراسر زیادتی کی گئی ہے، ملیر اور اورنگی ٹاون کے حلقوں کی آبادی کے تناسب میں واضح فرق ہے، ایم کیو ایم نے اس پرعدالت سے رجوع کیا ہے، پی ٹی آئی بھی متفق تھی کہ جب تک حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہونگی اس وقت تک بلدیاتی الیکشن نہیں ہونگے۔