برطانیہ سمیت یورپ بھر میں سورج آگ برسانے لگا، جنگلات بھی جلنے لگے

407
forests burn

لندن: برطانیہ سمیت یورپ بھر میں شدید گرمی کی تپش سے جنگلات میں آگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فائیر فائٹر کو آگ پر قابو پانے کے لیے مشکلات کا سامناکرنا پڑرہاہے۔لوگ گرمی کی شدید تپش سے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، برطانیہ اور جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین اور پرتگال میں میں گزشتہ روز سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا اور جنگلوں میں آگ پھیلنے سے جانوروں اور اطراف کی آبادی کو نقصان پنچا۔پرتگال میں شدید گرمی سے ہلاکتوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے اب تک ایک ہفتہ میں 1000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جیسے کہ برطانیہ میں عام طور پر معتدل آب و ہوا ہوتی ہے جہاںپہلی بار 40 سٹی گریڈ (104 فارن ہائیٹ) سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

برطانیہ میں ریکارڈ درجہ حرارت کے باعث مشرقی لندن کے شہر ویننگٹن میں آگ لگنے سے گئے گھر جل گئے اور رہائشیوں کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے پڑے ، متاثرین نے بی بی سی کو بتایا کہ آگ سے تقریباً آٹھ گھر اور ممکنہ طور پر ایک مقامی چرچ مکمل طور پر جل کے راکھ ہو گئے ہیں۔جب کہ جائے وقوعہ پر موجود ایک فائر فائٹر نے اس واقعہ کو جہنم کی آگ قرار دیا۔