پختونخوا کے اساتذہ کا بنی گالا کے باہر احتجاج، علیمہ خان کے گھر میں داخل

384

اسلام آباد : خیبرپختونخوا کے سرکاری اساتذہ نے مستقلی کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر احتجاج کرتے ہوئے علیمہ خان کے گھر کے لان میں داخل ہوگئے۔

تفصیلا ت کے مطابق احتجاجی اساتذہ نے عمران خان کے گھر کی جانب مارچ کیا اور ان کی رہائش گاہ کے باہر لگے بیریئر ہٹا دے۔مظاہرین بیریئر کراس کرکے عمران خان کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پر پہنچ گئے۔

بنی گالا ہاؤس کے گیٹ پر ٹائیگرفورس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے جس پر پولیس نے ٹائیگر فورس کو مظاہرین سے دور جانے کی ہدایت کی۔

ینگ ٹیچرز نے الزام لگایا کہ ٹائیگر فورس ہمیں اشتعال دلارہی ہے۔احتجاجی اساتذہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گھر کے لان میں داخل ہوگئے جبکہ ان کا گھر عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے ہے۔