عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، آج بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، راجہ ریاض

380

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کے خلاف ووٹ نہیں ڈالا اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ  کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ، معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے۔

منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ووٹ نہیں ڈالا، ان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے اگر عمران خان اسمبلی میں آجائیں تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری عزت نہیں کرتے تھے اس لیے انہیں چھوڑا ان کی جماعت بڑی ہے یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں اگر عمران خان اسمبلی میں آجاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی کرسی چھوڑ دیتا ہوں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ کے پی، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے وہ سیاست دانوں سے ہاتھ ملانے اور ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ معاشی بحران کی تمام ذمہ داری عمران خان پر ہے اور ان سمیت سب سیاست دانوں کو ساتھ بیٹھ کر ملکی مفاد میں فیصلہ کرنا چاہیے اگر عمران خان سیاست دانوں کے ساتھ نہیں بیٹھتے تو سمجھوں گا وہ ملک سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہو اسمبلی کی مدت پوری ہونی چاہیے ہم حکومت کو کہیں گے اپنے معاملات درست کریں مہنگائی بڑا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آئندہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ لوں گا نہ مجھے پی ٹی آئی والے ٹکٹ دیں گے لیکن میں الیکشن آنے پر فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت کا ٹکٹ چاہیے یا آزاد الیکشن لڑنا ہے وقت آنے پر فیصلہ کروں گا کہ الیکشن میں حصہ لینا چاہیے یا نہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں میں شہبازشریف سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرتا مگرمہنگائی کوکم کریں اور غریب آدمی کو ریلیف دیں۔