جمالی گوٹھ : 2 بچوں کی ماں کی پھندا لگی لاش برآمد

322

کراچی:شہر قائد میں سپرہائی وے پر جمالی گوٹھ کے علاقے کی رہائشی 2 بچوں کی ماں کی پراسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمر مسجد کے قریب گلی نمبر5 میں واقع ایک گھر میں ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، جس کے گلے میں رسی کا پھندا تھا اور بظاہر خودکشی کا منظر تھا۔ خاتون کی لاش ٹیکسی کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 27 سالہ رعنا زوجہ سکندر کے نام سے کی گئی۔  امدادی تنظیم ایدھی کے ذرائع کے مطابق خاتون 2 بچوں کی ماں اور حاملہ تھی۔ پولیس نے شواہد جمع کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔