شریفوں کو حکومت کا تجربہ نہیں، انکی مہارت منی لانڈرنگ ہے، عمران خان

403

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں،انکی واحد مہارت لوٹ مار،منی لانڈرنگ اور این آر او لینے میں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈالر آج 178 روپے سے آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود منہ کے بل گرتاہوا224پر پہنچ چکاہے۔ قوم چارسو پھیلی معاشی تباہی احتساب کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب تبدیلی سرکارکی امریکی سازش کے نتیجے میں تحریک عدم اعتماد آئی تو ڈالر 178 روپے تھا اور آج آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود یہ منہ کے بل گرتاہوا آج224پر پہنچ چکاہے۔ انہوں نے کہاکہ چارسو پھیلی معاشی تباہی ثابت کررہی ہے کہ شریفوں میں معیشت یا حکومت چلانے کا کوئی تجربہ نہیں،انکی واحد مہارت لوٹ مار،منی لانڈرنگ اور این آر او لینے میں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم تبدیلی سرکار کی سازش اور پاکستان کو اس افسوسناک صورتحال کا شکار کرنے کے تمام ذمہ داروں کا احتساب کرے گی۔