بیٹی سے پسند کی شادی کرنےو الا نوجوان سسر کی فائرنگ سے ہلاک

317

کراچی: شہر قائد کے علاقے تیئسر ٹاؤن میں بیٹی کے ساتھ پسند کی شادی کرنےو الا نوجوان سسر کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ واضح رہے کہ مقتول نے قاتل کی بیٹی سے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔

نجی ٹی وی کے مطابق تیئسر ٹاؤن سیکٹر36 میں واقع مرحبا ہوٹل کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول 30 سالہ محمد ندیم ولد عبدالعزیز بنگالی نے ڈیڑھ ماہ پہلے اسی علاقے کی عالیہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے بعد وہ علاقہ چھوڑ کر شیر شاہ منتقل ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نوجوان کے سسر نے اسے شادی قبول کرنے کا پیغام دیتے ہوئے گھر بلایا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔