زیارت  میں فورسز کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ سے حوالدار شہید

197

کوئٹہ: زیارت کے علاقے میں جاری ریکوری آپریشن کے دوران فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زیارت کے علاقے میں ریکوری آپریشنجاری تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہیکی، جسے کلیئر کردیا گیا، تاہم گھیراؤ میں لیے جانے کے بعد دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ دیگر مجرموں کو پکڑنے اور عمر جاوید کی بازیابی کے لیےعلاقے میں ریکوری آپریشن علاقے میں جاری رہے گا۔