پی ٹی آئی کے بھکر جلسے میں پولیس اہلکار پر کارکنوں کا تشدد، وردی پھاڑ دی

360

بھکر: سابق وزیراعظم عمران خان کے بھکر میں ہونے والے جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا اور اس کی وردی پھاڑ ڈالی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے جلسے میں پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں نے تشدد کے دوران اہل کار کی وردی پھاڑ ڈالی۔

پی ٹی آئی کے کارکن کو پولیس اہل کار نے کنٹینر پر چڑھنے سے منع کیا تھا، جس کی رنجش پر کارکنوں نے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ جلسے میں تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہو گئی۔ ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی ہدایت جاری کی، جس پر پولیساہلکار دانش پر تشدد کا ملزم عمران محلہ عالم آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے 7 افراد کے خلاف تھانہ سٹی دریاخان میں مقدمہ درج  کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔