شمالی وزیرستان: پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق، تعداد 12 ہوگئی

337

پشاور: وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس کے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیو کا نیا کیس اندراج ہونے سے متعلق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے  جنوبی و شمالی  اضلاع وائرس کے لیے حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ مربوط اور مؤثر حکمت عملی بھی ترتیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے اپیل کی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار  ادا کریں اور  پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کیویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔