پاک بحریہ کے دو کموڈورز کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

311

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے دو کموڈورز کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقیدے دی گئی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ریئر ایڈمرل عامر محمود اور ریئر ایڈمرل امتیاز علی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل عامر محمود نے 1992ءجب کہ ریئر ایڈمرل امتیاز علی نے 1993ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ترقی پانے والے دونوں افسران پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔

افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمے داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔