سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنیوالوں کیلیے واپسی پر بڑی سہولت کا اعلان

271

کراچی: حجاج کرام کو آسانی مہیا کرنے کے لیے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ سرکاری اسکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے نے سٹی چیک ان نظام کے تحت بورڈنگ، ائیرپورٹ پہنچنے سے پہلے ہی جاری کردے گا ۔

حجاج کرام کو واپسی کے سفر کے لیے 12 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچنے اور قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔پی آئی اے سرکاری اسکیم والے حجاج کرام کو شہر میں ہی بورڈنگ جاری کردے گا جس کے بعد صرف امیگریشن ائیرپورٹ پر ہوگی ۔

سٹی چیک ان کا مقصد حجاج کرام کو سہولیات پہنچانا اور ائیرہورٹ پر ممکنہ رش اور لمبی قطاروں کی کوفت سے بچانا ہے ،پراجیکٹ کا آغاز وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ذاتی کاوشوں اور حجاج کو ہر ممکن آسانی فراہم کرنے کے اعادہ پر کیا گیا۔