الخدمت کے تحت ملک بھر میں فی سبیل اللہ قربانی کے انتظامات مکمل

331
arrangements

کراچی: الخدمت عید الاضحی پرکراچی سمیت ملک بھرمیں ہزاروں فی سبیل اللہ قربانی کرے گی۔ گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا جا ئے گا۔ الخدمت کی جانب سے شہر بھر میں اجتماعی قربانی کے مراکزقائم کر دیئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق قربانی کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ،ان مراکز پر فی سبیل اللہ قربانی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے،جبکہ الخدمت گزشتہ برس کی طرح اس عید الاضحی پرافغانستان، روہینگیا، برمی، شامی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے فی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کرے گی اورگوشت پناہ گزین کیمپوں اور متاثرین تک پہنچائے گی۔ الخدمت نے فی سبیل اللہ قربانی کیلئے کوشت ہائی جینک طریقے سے محفوظ بنانے اوراسے مستحقین تک پہنچانے کے انتظامات کیے ہیں۔

الخدمت کے سیکڑوں رضاکار گوشت کی تقسیم کے عمل میں حصہ لیں گے اور گوشت گھروں تک پہنچائیں گے۔

دریں اثنا الخدمت کر اچی کے چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ نے صاحب ثروت افرادسے اپیل کی ہے کہ وہ روہینگیا، برمی، شامی اور فلسطینی مسلمانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کر نے کیلئے فی سبیل اللہ قربانی میں حصہ لیں ۔

نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ کر اچی کے مختلف علاقوں میں قربانی مراکز قائم کر دیئے ہیں، جہاں سیکڑوں جانوروں کی محفوظ طریقے سے قربانی کی جائے گی اور اس کا گوشت مستحقین تک ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہو ئے پہنچا یا جائے گا، جبکہ رضاکاروں کی ایک بہت بڑی ٹیم لوگوں تک قربانی کا گوشت پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو شریک کرنا ضروری ہے جوقربانی کی استطاعت نہیں رکھتے، مہنگائی کی وجہ سے متاثر رہتے ہیں اوروہ سارا سال گوشت کا انتظار کر تے ہیں ۔