اخراجات کنٹرول کرنے کا مشن : حکومت کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

240

اسلام آباد:اخراجات کنٹرول کرنے کے مشن پر وفاقی حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

کفایت شعاری اقدامات کے حوالے سے حکومتی ترجمان نے کہا کہ سرکاری محکموں پر نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،ایمبولنس اور تعلیمی اداروں کیلیے بسیں خریدنے کی اجازت ہوگی، ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کسی بھی نئی بھرتیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہناتھاکہ  سرکاری خرچ پر افسران کے بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد ہوگی،  وفاقی وزراء کی گاڑیوں کے پیٹرول اخراجات میں 40فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  وفاقی کابینہ ارکان کی سیکیورٹی گاڑیوں کے اخراجات میں بھی 50فیصد کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  سرکاری افسران کے پیٹرول اخراجات میں بھی 30فیصد کمی لانے کا فیصلہ دفاتر کیلیے فرنیچر ، ایئر کنڈیشنزاور فریج کی خریداری پر بھی پابندی ہوگی،  سرکاری لنچ ، ڈنر اورہائی ٹی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ  غیر ملکی مہمانوں کی تواضع کیلے اخراجات کیے جاسکیں گے، بجلی اورگیس کے استعمال میں بھی 10فیصد کمی لانے کی ہدایت کی ہے۔