ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، شیخ رشید کا دعویٰ

128

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت ملکی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت صحافت اور صحافی حکومت کے نشانے پر ہیں۔ مہنگائی کا سونامی آ چکا ہے۔ ملک آئی ایم ایف کے نرغے میں ہے۔ بجلی، گیس، پٹرول،  مہنگائی کے ماروں کو حکمرانوں کے گریبانوں تک لے کر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ 17 جولائی کا ضمنی الیکشن فیصلہ کن ہوگا۔