پنجاب اسمبلی؛ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے 5 ارکان نے حلف اٹھا لیا

210

لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر پانچ نئے ارکان نے بطور رکن کے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے نئے ارکان اسمبلی سے حلف لیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے بعد حلف لینے والوں میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول جنجوعہ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس جب کہ اقلیتی نشستوں پر حبقوق رفیق اور سیموئیل یعقوب شامل ہیں۔