الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوگیا ، لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان

265
signaled a march

چیچہ وطنی: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوگیا ہے۔ یہ لولوٹوں ضمنی انتخابات میں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے۔

چیچہ وطنی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں یہ لوگ ایمپائر کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں، تب بھی لیکشن نہیں جیت سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ انتخابات والے روز مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر دس دس نوجوان چاہییں۔

الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے میں کوشاں ہے، لیکن ہم انہیں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 17 جولائی کے ضمنی انتخابات میں 20 کی 20 تمام نشستیں ہم ہی جیتیں گے۔

عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سن لو تم نے اور تمہارے خاندان نے ایک کام بھی کبھی ایمان داری سے نہیں کیا۔ ان لوگوں نے ساری زندگی کرپشن سے دو نمبر پیسہ بنایا ہے جب کہ ہمارے دور حکومت میں صنعتوں نے ترقی کی اور کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران بیرونی سازش کے ذریعے ہم پر مسلط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی آسمان پر اور ملک کی معیشت زمین پر گرا دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکومت بھی نا منظور اور ان کے لوٹے بھی نامنظور۔ اب الیکشن کمیشن بے ضمیر ہوگیا اور ان کے ساتھ مل کر دھاندلی کررہا ہے،  قوم لوٹوں کو بھی سمجھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی ۔