کراچی میں واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

294

کراچی: شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر ڈاکو لوٹ مار میں مصروف تھے کہ نامعلوم شہری نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اسلحہ، موبائل فون، نقد رقم اور ایک چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان پٹرول پمپ کے قریب واردات میں مصروف تھے کہ فائرنگ ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ڈاکو کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔ شبہ ہے کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا شہری خوف کی وجہ سے جائے واردات سے چلا گیا۔