اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کیخلاف تحقیقات میں سیکورٹی ایکسچینج کمیشن سے ریکارڈ مانگ لیا

179

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف محکمہ انسداد بدعنوانی پنجاب کی جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے فرح گوگی کی کمپنی سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اورہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا سے متعلق تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ صوبائی محکمہ انسداد بدعنوانی گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈیولپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سوسائٹی کے خلاف کرپشن تحقیقات کا آغاز شہریوں کی جانب سے ملنے والی شکایات اور درخواست پر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح گوگی مگنولیا سوسائٹی تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔