سیاحتی مقامات پر جانے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار

375

اسلام آباد : این سی او سی کی جانب سے پاکستان بھر سے پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے لیے جانے والے شہریوں کے لئے کورونا سے حفاظت کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا وکیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم تمام شہری اپنے سیاحتی سفر کے دوران کورونا کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا رہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلا کا خطرہ ہجوم والی جگہوں پر ذیادہ ہو جاتا ہے جس دوران ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اِس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ سیاحت کیلئے جانے والے تمام افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد نے اپنی ویکسنیشن مکمل کر لی ہے وہ بوسٹر ڈوز بھی لازمی لگوائیں۔ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے موسمی حالات، بالخصوص بارشوں ، ژالہ باری ، تیز جکڑدار ہواں اور دیگر صحت عامہ کے حالات کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنائیں۔