امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

332

اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لیے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون رابطہ کیا ٹیلی فون رابطہ میں پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ د ریں اثنا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے ٹیلی فون رابطہ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے بات چیت ہوئی، ہم نے باہمی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر انہیں مزید مضبوط بنانے کے لئے باہمی رابطوں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ باہمی تعلقات کی مضبوطی کے لئے تجارت، توانائی، صحت عامہ اور سکیورٹی کے شعبوں میں رابطوں میں توسیع کی جائے گی، ہمیں اپنے عوامی سطح کے اور بزنس ٹو بزنس رابطوں کو فروغ دینا چاہیے۔