وزیر اعظم شہباز شریف کاعید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم

447

لاہور : وزیر اعظم شہباز شریف نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا حکم دے دیا ، جس کے بعد وزارت توانائی نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اضافی تیل گیس کا انتظام کر لیا ، بجلی کی طلب کے مطابق پاور پلانٹس چلائیں جائیں گے۔اس سلسلے میں وزارت توانائی نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیز سے ڈیٹا مالگ لیا ۔

ذرائع وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ڈسکوز کو پورا کوٹہ دیا جائے گا۔ عید پر کسی علاقے میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی ، وافر تیل گیس پانی سے شارٹ فال پورا کیا جائے گا، ڈسکوز میں بجلی کی مسلسل فراہمی متعلقہ چیف ایگزیکٹوز کی ذمہ داری ہو گی۔ذرائع نے کہا ہے کہ عید پر دفاتر فیکٹریاں دکانیں بند ہونے سے طلب میں بھی کمی ہوگی۔