بھارتی طیارہ کراچی ائرپورٹ سے 11 گھنٹے بعد روانہ

455
flights canceled

کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر فنی خرابی کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی نجی ائرلائن کا طیارہ 11 گھنٹوں کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کی وجہ سے کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمینل کے رن وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی، جس کے بعد طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ اس دوران پاکستانی قومی ائرلائنز کے انجینئرز نے انجن اور دیگر آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا جائزہ کیا۔

بھارتی نجی ائرلائن کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور تقریباً 11 گھنٹے بعد بھارتی مسافر دبئی روانہ ہوگئے۔