بابر غوری کو کئی برس بعد پاکستان پہنچتے ہی  ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا

533

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کئی برس بعد پاکستان پہنچ گئے۔ انہیں پاکستان پہنچتے ہی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے پہلے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی اور اس کے بعد ملک واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابر غوری پر فورسز کی جانب سے نئے مقدمات قائم کرنے کے اعلان کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان واپسی کا فیصلہ مؤخر نہیں کیا۔

ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق بابر غوری کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کرکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔