واٹس ایپ صارفین کی پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا وقت بڑھانے کی فرمائش پوری

381

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی معروف ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ایک تازہ تبدیلی کی ہے، جس کی وجہ صارفین کا ایک پرانی فرمائش تھی۔ واٹس ایپ نے کہا ہے کہ ایپلی کیشن میں میسج ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ جلد بڑھا دیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس سے متعلق خبر دینےوالی مشہور ویب سائٹ واٹس ایب بی ٹا انفو کے مطابق فی الوقت صرف چند لوگ خاص فیچر کو استعمال کررہے ہیں لیکن بہت جلد یہ دنیا بھر میں دیگر صارفین کے لیے بھی دستیاب کردی جائے گی۔

نئے فیچر سے متعلق زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ تاہم ٹیکنالوجی سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امید ہے آپ اپنا بھیجا ہوا پیغام 12 گھنٹے سے 2 روز بعد تک ڈیلیٹ کرنے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔