پنجاب میں دوسری بیوی کے ہاتھوں اغوا کسان کراچی سے مل گیا

597
kidnapped

کراچی پولیس نے مائی کلاچی روڈ سے متصل جنگل میں سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ایک شخص کو اسپتال منتقل کیا، جسے 4 ماہ قبل پنجاب کے علاقے پتوکی میں مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق 52 سالہ رمضان ولد محمد دین کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات اور ہونٹوں پر زخم تھے۔ زخمی شخص نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ وہ پتوکی کے نواحی علاقے میں کھیتی باڑی اور بیجوں کی فراہمی کا کام کرتا ہے، جسے اس کی دوسری بیوی نے اغوا کرایا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران میرے ہونٹ بھی سی دیے گئے اور نہ جانے کب کراچی منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔