پنجاب میں 100 یونٹ تک کے صارفین سے بجلی کا بل نہ لینے کا اعلان

304
ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے بل وصول نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی ملے گی۔

ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، عوام سازش کا بیانیہ سن سن کر تنگ آ گئے۔ بشری بی بی نے کہا سب پرغداری کے مقدمے بنائیں، جوگھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالے،عمران خان لاکھوں لوگوں کا روزگار کھا گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج سے صوبے میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے اگست میں جو بل آئیں گے ان کا خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی ملے گی۔ اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ان صارفین کو سولر پینل پر منتقل کریں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔عمران خان سے عوام گزشتہ 4سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے،اس وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔