بشریٰ بی بی کا بھائی سرکاری زمین پرقبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن طلب

298

لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ پر دیپال پور میں سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایاجس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کراکر دکانیں تعمیر کی گئیں۔اینٹی کرپشن حکام نے بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن مرکز ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔