ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں

323
حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں

اسلام آباد: بجلی کے بحران میں کمی کے لیے حکومت نے 10 عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے کمپنیوں سے بولیاں طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکومت نے 10عدد ایل این جی کارگوز کی درآمد کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔ ٹینڈر میں پاکستان ایل این جی نے کارگوز کی فراہمی کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔ ٹینڈر جولائی، اگست اور ستمبر کے کارگوز کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

ٹینڈر کے مطابق جولائی کے لیے 2، اگست کے لیے 5 کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں جب کہ ستمبر کے لیے 3 کارگوز منگوانے جارہے ہیں۔ تمام کارگوز کے لیے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 جولائی ہے۔