دوسرے بینک کی اے ٹی ایم استعمال کرنے پر فی ٹرانزیکشن 23 روپے کٹوتی ہوگی

520

لاہور: بینکوں نے صارفین کے لیے نئے اے ٹی ایم شیڈول چارجز جاری کردیے، جس کے مطابق دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر چارجز میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے ریٹس کا اطلاق جولائی سے دسمبر 2022 تک ہوگا۔دوسرے بینک کے ون لنک اے ٹی ایم سے رقوم نکلوانے پر فی ٹرانزیکشن فیس میں 4 روپے 69 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔نئے چارجز کے اطلاق کے بعد ون لنک اے ٹی ایم کی ہر رسید پر 23 روپے 45 پیسے وصول کئے جائیں گے۔

اس سے پہلے ون لنک اے ٹی ایم پر فی ٹرانزیکشن چارجز 18 روپے 75 پیسے تھے۔اے ٹی ایم سے بیلنس معلوم کرنے اور ٹرانزیکشن چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور اب فی ٹرانزیکشن فیس 2 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 13 پیسے کر دی گئی ہے۔