دنیابھر میں کورونا کیسز کی تعداد 54 کروڑ 84 لاکھ سے متجاوز

359

بیجنگ: دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 54 کروڑ 84 لاکھ 74 ہزار889 ہو گئی ہے۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کی جانب سے ہفتہ کو صبح 10 بجے پاکستانی وقت پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکہ 8 کروڑ 78 لاکھ 21 ہزار971 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 4 کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 326 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا، برازیل 3 کروڑ 24 لاکھ 34 ہزار 63 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 3 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار 383 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے ، جرمنی 2 کروڑ 83 لاکھ 92 ہزار 629 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور

برطانیہ 2 کروڑ 29 لاکھ 41 ہزار 360 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔اٹلی 1 کروڑ 86 لاکھ 10 ہزار 11 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جنوبی کوریا 1 کروڑ 83 لاکھ 79 ہزار 552 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ روس 1 کروڑ 81 لاکھ 64 ہزار 348 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔