اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ مالی سال کا مثبت اختتام

382
financial year

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مالی سال2021-22کا اختتام مثبت ہوا، ماہ جون کے آخری ہفتے کاروباری اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای100انڈیکس 500پوائنٹس بڑھ گیا جس کیوجہ سے انڈیکس41ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر41600پوائنٹس کی نئی سطح پر جا پہنچا۔

کاروباری تیزی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ49.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدہ طے پانے کی امید ،چین کیے کنسورشیم بینک کی جانب سے 2ارب30کروڑڈالر کا قرض موصول ہونے ،سعودی عرب سے مﺅخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت میں توسیع کے امکانات پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کو ترجیح دی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں578.56پوائنٹس کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںانڈیکس 41051.79پوائنٹس سے بڑھ کر41630.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح198.78پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15662.45پوائنٹس سے بڑھ کر15861.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28196.03پوائنٹس سے بڑھ کر28608.22پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب24کروڑ11لاکھ71ہزار712روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب62ارب57کروڑ70لاکھ19ہزار496روپے سے بڑھ کر69کھرب62ارب81کروڑ81لاکھ91ہزار208روپے ہو گیا۔