ملک میں بجلی کی یومیہ طلب 30ہزار میگاواٹ سے متجاوز

361

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی طلب 30ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ نیپرا نے بجلی پر ٹیرف 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی سفارش کی ہے

اور یہ ٹیرف تین مرحلوں میں بڑھایا جائے گا۔بجلی بحران کے حوالے سے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ یومیہ سے بھی اوپر جانے لگی ہے۔