شہباز شریف کا پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

397
Federal Cabinet

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کردیا اور کہاکہ دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے جس سے دوطرفہ اور عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔

امریکی سفیر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈونلڈ بلوم کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ بلوم پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں وقف کریں گے۔ شہبازشریف نے ملاقات میں پاک، امریکا تجارت وسرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دے کر کہا کہ پاک،امریکا بزنس کانفرنس کا رواں سال انعقاد ضروری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک، امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ بھرپور طریقے سے منائیں گے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اس تاریخی موقع کو بھرپور طریقے سے منائیں گے جس سے دوطرفہ اور عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، دیرینہ تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی احترام، اعتماد اور مفاد کی بنیاد پر اس تعلقات کو مزید فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش پر زور دیا۔

شہبازشریف نے ملاقات میں پاک، امریکا تجارت وسرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر زور دے کر کہا کہ پاک،امریکا بزنس کانفرنس کا رواں سال انعقاد ضروری ہے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، موسمیاتی تبدیلی، صحت اور صحت کے شعبوں میں ہمارے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔