سعودی عرب: ایک ہفتے میں 13 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

390
گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے

ریاض: سعودی  عرب میں ایک ہفتے کے دوران 13 ہزار 511 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیا۔  عرب میڈیا کے مطابق8073 گرفتار شدگان اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

3368 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب تھے جبکہ 2070 گرفتار شدگان لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تھے۔ اس سلسلے میں بنائی گئی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 214 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے آئے تھے۔

ان میں سے 57 فیصد یمنی،31 فیصد ایتھوپی جبکہ 12 فیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں۔ اسی طرح 62 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔غیر قانونی تارکین کے ساتھ تعاون کرنے پر 18 افراد ہوئے ہیں۔