پنجاب میں مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

480
حکومت کا ملک بھر میں تمام کرونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی مارکیٹیں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں ہفتہ سے ہوگا۔ عید کی شب تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کے لیے کیا ہے، اس سے کاروبار اور خریداری میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ توانائی بحران کے باعث پنجاب میں بازار رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔