انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان

859

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سال 2021-22 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اپ لوڈ کردیے اور ساتھ ہی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار اورکاروباری افراد 30ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کراسکتے ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  انکم ٹیکس ریٹرنز آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کیے جاسکتے ہیں۔