کراچی پریس کلب کے زیر اہتما م صحافیوں کے لیے الیکشن رپورٹنگ پرایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

924

کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے زیر اہتما م صحافیوں کے لیے الیکشن رپورٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ کے مہمان خصو صی ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر تھے۔ایک روزہ الیکشن رپورٹنگ ورکشاپ میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر، سینئر صحافی وٹرینر عبدالجبار ناصر نے الیکشن سے قبل اورالیکشن والے دن انتخابی نتائج کے بارے میں کس طرح رپورٹر کو اپنی رپورٹ پیش کرنی چا ہیے، بلدیاتی انتخابات کے لئے نامزد فارم کون کون سے ہو تے ہیں اور اس کے زریعے رپورٹر عوام کو اہم معلومات اعداد و شمار کے ساتھ فراہم کرسکتے ہیں، شرکاء کو اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے انتخابات کے نتائج کو درست طریقے سے رپورٹ کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو احاطہ کیا اور ان کے بارے میں صحافی کو پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے عملے کے ساتھ سے کیسے سلوک کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک صحافی کو انتخابات سے پہلے انتخابی قواعد و ضوابط کے بارے میں علم ہونا چاہئے، الیکشن میں مختلف حلقوں کے پروفائلز کے حوالے سے بتایا کہ ایک رپورٹر کورپورٹنگ کرتے وقت کن کن چیزوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہئے۔

انہوں نے صحافتی اخلاقیات اور آئندہ انتخابات کی کوریج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو انتخابات کے دوران رپورٹنگ کرتے وقت تفیشی افسر نہیں بنا چاہیے اخلاقیات اوراپنی حفاظت کو اول ترجیح دینی چاہیے اور جو چیز دیکھے ان حقائق کو عوام تک درست انداز میں پہنچانا چاہیے۔ورکشاپ کے شرکاء کو کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر وٹرینر منظر الہی ترک نے ڈیٹا جرنلزم کے حوالے سے بتا یا کہ ایک رپورٹر کی رپورٹنگ کے دوارن اعداد و شمار کی بہت اہمیت ہوتی ہیں۔

اگر اعداد و شمار کو اچھی طرح نہ پرکھا جایے تو نتائج تباہ کن ہو سکتے ہے اور آپ کی بنائی گئی رپورٹ بے معنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انویسٹیگیٹیو رپورٹنگ اور اعداد و شمار کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ لیکن اعداد و شمار کا تجزیہ اور نتیجہ اخذ کرنا اس لیے بھی اہم جو کہ ایک گر ہے اور اس کا سمجھنا ہر رپورٹر کے لیے ضروری ہے۔پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹرڈیٹا کے درست استعمال کرتے ہوئے 24جولائی کو کراچی میں ہو نے والے بلدیاتی انتخابات کا بھی آسانی کے ساتھ احاطہ کرسکتاہے۔ انہوں نے ورکشاپ میں ڈیٹا جرنلزم کے مختلف سوفٹ ویئر، ٹولز اور ان کا استعمال بھی سمجھایا۔

ورکشاپ کے مہمان خصو صی ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے کراچی میں 24جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابا ت سے قبل صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔کراچی میں قومی،صوبائی اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا میں مثبت رپورٹنگ ہورہی ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش موجو دہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی اور حال میں ہونے والے تمام انتخابات کے انعقاد اور ملک میں انتخابی جمہوریت کو مستحکم کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

انتخابی عمل کے آغاز سے لے کر آخر تک شفافیت کو تقویت دینے میں،میڈیا کے کردار کو تسلیم کرنا چاہیے،جس میں تمام عمل کے دوران شفاف کوریج، انتخابی مہم اور پولنگ اسٹیشن کی سطح سے لیکر گنتی تک کے مراحل شامل ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتہائی منظم طریقے سے منصفانہ اورشفاف بلدیاتی انتخابات کرانے میں کامیاب ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔

ورکشاپ کہ اختتام پر کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان نے ایک روزہ الیکشن رپورٹنگ ورکشاپ کے مہمان خصو صی، ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدراورٹرینر کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کر اچی پریس کلب آئندہ بھی اپنے اراکین کے لئے اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کرتی رہے گی۔آخر میں جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان، سابق جوائنٹ سیکر ٹری اور اسکلز ڈولپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری ثاقب صغیر اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر، سینئر صحافی وٹرینر عبدالجبار ناصر نے ورکشاپ میں شریک مہمان خصوصی اورٹرینرز کو کراچی پریس کلب کی اعزازی شیلڈ اور سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔جبکہ کراچی پریس کلب کے گورننگ باڈی کے رکن خلیل احمدناصر،ثاقب صغیر،سابق سیکرٹری ارمان صابر،ٹر ینر منظر الہی ترک نے ورکشاپ میں شریک شرکاء کو اسناد پیش کیے۔