افغانستان سے 9 اشیا کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ

367
customs duty wave on pak afghan trade

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان سے تارکول،کوئلے،شکر قندی،مصالحہ جات سمیت دیگر 9 اشیا کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ سے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ایف بی آرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے ان اشیا کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ ہوگی۔ جن اشیا کی افغانستان سے درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے ان میں کوئلہ،تارکول،پودوں اور پودوں کے اجزاء، پودوں کے بیج،پھل،دار چینی کے بیج،پسی ہوئی اور ثابت دارچینی،تمام اقسام کے سلفر اور شکر قندی شامل ہیں۔