پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت دیں گے، وزیراعظم

178

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کے لیے انوویشن ہب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، پالیسی بنانے کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کو اہمیت ملے گی،

انوویشن ہب کا قیام پالیسی سازی اور ملکی عوامی ضروریا ت ہم آہنگی بنانے میں کردار ادا کرے گا، انوویشن ہب کو ذاتی طور پر پروموٹ کروںگا۔جمعہ کو اسلام آباد میں قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت ”انوویشن ہب“کے قیام کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان افرادی قوت کے کردار کو اہمیت دینے کےلئے ہب کا قیام عمل میں لایا گیا،نوجوانوں کو قابل بنانے کےلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔