ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کے مابین پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

164
cricket team

ڈومینیکا: ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ہفتہ کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکامیں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں2-0سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کی تھی۔

کالی آندھی نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش ٹیم کو 7وکٹوں جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10وکٹوں سے مات دی تھی۔بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے۔ اس کے علاوہ مہمان ٹیم تین ٹی 20اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی،

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 3جولائی کو ونڈسر پارک، روزو، ڈومینیکا میں جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 7 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20سیریز کے بعدتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا۔