پولیس افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ، الرٹ جاری

362

اسلام آباد : حساس اداروں نے پولیس افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس اداروں نے ایک الرٹ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہو سکتی ہے۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہل کاروں کو اغوا بھی کیا جا سکتا ہے، اس لیے متعلقہ سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیں۔تھریٹ الرٹ کے مطابق ٹارگٹ کلرز نے اس مقصد کے لیے اسلام آباد کے سیکٹر I-9 میں واقع پولیس چیک پوسٹ کی جاسوسی بھی کی ہے۔

تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ناکوں پر بھی پولیس اہل کاروں کو ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، اس لیے خفیہ آپریشن اور سرچ آپریشن فوری طور پر شروع کیے جائیں۔اس تھریٹ الرٹ کے حوالے سے پنجاب حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔