امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 فیصد تک بڑھ گئیں

457

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں12 فیصد اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 4.63 درہم مقرر کردی گئی جو تقریباً پاکستانی261 روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 4.76 درہم مقرر کی گئی جو تقریباً پاکستانی 268 روپے بنتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ میں تیل کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔