اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی علاج سے محروم

179

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید چھ فلسطینی قیدیوں میں ایک سال سے بھی کم عرصے میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔اسرائیلی جیلوں میں ان قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جنہیں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

پی پی ایس نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2021 ءسے جون 2022 ءکے درمیان کینسر کے چھ کیس رپورٹ ہوئے۔کینسر میں مبتلا چھ فلسطینیوں میں ناصر ابو حمید، ایاد نظیر عمر، جمال عمرو، محمود ابو وردہ، موسیٰ صوفان اور شادی غوادرہ شامل ہیں۔اسرائیلی جیلوں میں مختلف ٹیومر میں مبتلا فلسطینی قیدیوں کی کل تعداد بڑھ کر 23 ہو گئی ہے۔ اس وقت 600 بیمار قیدی ہیں جن میں 200 دائمی امراض کا شکار ہیں۔