نگلیریا ایک اور جان نگل گیا، 38 سالہ شخص جاں بحق

760

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق جان لیوا جرثومہ نگلیریا ایک اور جان نگل گیا – 38 سالہ شخص نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق شخص کا تعلق  کراچی کے علاقے بنارس سے تھا -واضح رہے کہ رواں برس نگلیریا سے 3 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں-  نگلیریا سوئمنگ پول،ٹنکی ، تالاب کے صاف پانی میں پایا جاتا ہے جب کہ پانی میں کلورین کی وافر مقدار نہ ہونے سے نگلیریا فلاوری نامی جرثومہ کی افزائش مکمل ہے –

پانی میں کلورین کی مقدار زیادہ ہو تو نگلیریا نشونما نہیں پا سکتاہے۔