چوروں کی عید ہوگئی، 10 لاکھ مالیت کے 10 دنبے لے اُڑے

526

راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ ویسڑیج کی حدود میں چور رات کی تاریکی میں دیوار میں نقب لگا کر 10 بیش قیمت دنبے چرا کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق پی ایم کالونی مصریال روڈ پر ہونے والی مذکورہ واردات کے متعلق شہری مبین اختر نے بتایا کہ قربانی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے چار دیواری پر مبنی اپنی اراضی پر رکھے تھے جہاں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈ بھی تعینات تھے۔انہوں نے بتایا کہ چوروں نے رات کی تاریکی میں دیوار میں نقب لگائی اور بیش قیمت دنبے چرا کر فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں شہری نے شکایت کی کہ تھانہ ویسڑیج بھی درخواست دی لیکن پولیس نے کسی قسم کی مزیدکارروائی نہ کی جبکہ اراضی کے گردنواح میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں لیکن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تک حاصل نہیں کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد کو دنبے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ ویسڑیج پولیس نے بتایا کہ درخواست موصول ہوئی ہے لیکن ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا کارروائی مکمل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔