کپیل دیو کے بعدپہلی بار بھارتی ٹیم کی قیادت فاسٹ باﺅلر کے سُپرد

551
Kapil Dev

لندن: بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔ انگلینڈکیخلاف سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بھمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جسپریت بھمراہ کپیل دیو کے بعد ٹیم کی قیادت کرنے والے پہلے فاسٹ باؤلر ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈکیخلاف سیریز کے لیے جسپریت بھمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ریشبھ پنت کو نائب کپتان ہوں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کورونا میں مبتلاہیں جس کے باعث وہ ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بھارتی اور انگلینڈ  کی ٹیموں کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ جسپریت بھمراہ نے 2016کے آسٹریلیا کے دورے سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب وہ انگلینڈ سے کپتانی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے 29ٹیسٹ میچوں میں 123وکٹیں حاصل کی ہیںان کی بہترین کارکردگی 27رنز کے عوض 6وکٹیں ہیں۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی فاسٹ بولر کپل دیو کے بعد جسپریت بمراہ دوسرے فاسٹ بولر ہیں جنہیں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض سونپے گئے ہیں۔