ائرلائنز میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ

337
income tax
fbr increases tax on airline business class

اسلام آباد: ایف بی آر کی جانب سے ائرلائنز میں بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بزنس کلاس ٹکٹ پر ٹیکس میں 10 سے 50 ہزار  روپے تک بڑھائے گئے ہیں، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بزنس کلاس مسافروں کے ٹکٹ پر قیمت کا  فرق ائرپورٹ پر ائرلائن اسٹاف وصول کرے گا۔ اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بزنس کلاس میں بین الاقوامی سفر کے ٹکٹ پر ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے، اس سے ائرلائن کے ٹکٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔