سندھ میں کورونا ٹیسٹ بڑھانے اور شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

421

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی اور محرم سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے، عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کورونا کے شرح کو کم کریں۔

 عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں ، ہاتھ دھلے اور سینی ٹائزر کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں خاص طور کراچی میں ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں کیونکہ عیدالاضحی اور محرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں۔

 ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں اور کورونا کے شرح کو کم کریں، اگر یہ میڈ کیسز بیٹھے تو شاید حکومت کو پھر سخت اقدامات لینے پڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں ، ہاتھ دھلے اور سینی ٹائزر کیے جائیں۔