ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں سفر کرنیوالی جڑواں بہنیں پکڑی گئیں

510
Chinese twin sisters arrest after using another's passport

بیجنگ: چین میں ایک دوسرے کا پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک کے درجنوں سفر کرنے والی جڑواں بہنیں بالآخر پولیس کے ہاتھ لگ گئیں۔ تحقیقات کے دوران امیگریشن حکام حیران رہ گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق چین کے شہر ہربن سے تعلق رکھنے والی زوہو سسٹرز نے چہرے کی انتہایہ مشابہت (تقریباً ہم شکل) ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور ایک دوسرے کے پاسپورٹس پر کئی بار ملک سے باہر جاپان اور روس کا سفر کیا، تاہم  جدید ترین ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حال آلات کے باوجود چینی حکام اور امیگریشن کا عملہ انہیں پکڑنے میں ناکام رہے۔

چینی حکام کو رواں برس اس بات کا علم ہوا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک دوسرے کے سفری دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے بیرون ملک کے سفر کا آغاز ایسے ہوا کہ چینی لڑکی لوئی (فرضی نام) اپنے جاپانی شوہر کے ہمراہ جاپان جانا چاہتی تھی مگر اسے ویزا نہیں مل رہا تھا جب کہ اس کی بہن کے پاس جاپانی ویزا موجود تھا۔

ہونگ نے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی بہن کے پاسپورٹ پر جاپان کا سفر کیا اور پھر اسی طرح دونوں بہنیں ایک دوسرے کے پاسپورٹس 30 سے زائد مرتبہ تھائی لینڈ، روس اور جاپان سمیت دیگر ممالک کا سفر کیا۔